اسکاٹ لینڈ: لہروں سے بجلی بنانے  والی دنیا کی طاقتور ترین ٹربائن فعال

329
اسکاٹ لینڈ کے سمندر میں نصب دنیا کی طاقت ور ترین ٹربائن

ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں سمندری لہروں سے بجلی بنانے والی دنیا کی طاقتور ترین پن چکی نے کام شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سمندری پن چکی نے پیداوار شروع کردی ہے۔ خوبصورت ڈیزائن والی اس پن چکی کا وزن 680 ٹن ہے، جو 15 برس تک 2 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرے گی۔ اسکاٹ لینڈ کے ساحلوں سے فاصلے پر نصب پن چکی کو آربیٹل او 2کا نام دیا گیا ہے، جس پر 10 سال سے تحقیق جاری تھی اور اس کی مکمل تیاری اور تنصیب میں 18 ماہ لگے۔ یہ پن چکی 2میگا واٹ بجلی بناتی ہے۔ ا سے مئی میں سمندر میں اتارا گیا تھا۔