ملائیشیا، مئی کے دوران بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 4.5 فیصد رہی

190

 

کوالالمپور (اے پی پی):ملائیشیا نے کہا ہے کہ مئی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 4.5 فیصد رہی، اس ماہ کے دوران 7 لاکھ 28 ہزار ایک سو افراد نے بطور بیروزگار رجسٹریشن کرائی جبکہ اپریل کے دوران 7 لاکھ 42 ہزار 700 افراد نے اس مد میں اپنا اندراج کرایا تھا۔ چینی خبر رساں ادارے نے ملائیشیاکے ادارہ برائے شماریات کی حالیہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مئی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 4.5 فیصد رہی جو اپریل کے دوران 4.6 فیصد کی سطح پر تھی۔انھوں نے کہا کہ اپریل کے دوران 7 لاکھ 42 ہزار 700 افراد نے خود کو بیروزگار رجسٹر کرایا تھا جبکہ مئی کے دوران ایسے افراد کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 1 سو رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں فروری سے مسلسل کمی آرہی ہیْ۔