سعودی عرب کا پاکستان سمیت 13 ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

196

ریاض: سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی، فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، یو اے ای، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔

وزارت حج و عمرہ  کا مزید کہنا تھا کہ  آئندہ دنوں میں 20 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین کو عمرے کی اجازت ہوگی۔