لسبیلہ، شپ بریکنگ یارڈ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار

159

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) حب، گڈانی پولیس کی کامیاب کارروائی، شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 116 سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او گڈانی محمد ہاشم رونجھو نے ایس آئی حبیب اللہ انگاریہ کانسٹیبل عرفان عمر، ہیڈ محرر عطاء اللہ رونجھو، امام بخش، ایوب رونجھو پولیس ٹیم کے ہمراہ لک بدوک کے مقام پر ناکہ لگا کر چیکنگ کی دوران چیکنگ کچھ دن پہلے شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 116 سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او گڈانی محمد ہاشم رونجھو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کتنا ہی چالاک و شاطر اور طاقتور کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔