عراق: جنازے کے اجتماع پر حملہ 13 افراد ہلاک‘ 50 زخمی

215
یثرب (عراق): حملے کے مقام پر تباہی پھیلی ہوئی ہے‘ مرنے والوں کے لواحقین اسپتال میں جمع ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے شہر یثرب میں جنازے کے ایک اجتماع پر حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز مشین گنوں سے لیس عسکریت پسند گروہ داعش کے جنگجوؤں نے اس اجتماع کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں بڑی تعداد فوجی اہل کاروں کی ہے، جن میں افسران بھی شامل ہیں۔ سرکاری طور پر نہ تو اس واقعے میں ہلاکتوں کی اصل تعداد بتائی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ دراصل کیا ہوا۔ اس واقعے سے فقط ڈیڑھ ہفتے قبل دارالحکومت بغداد میں ایک مارکیٹ پر ہوئے حملے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک جب کہ 50 زخمی ہو گئے تھے۔