کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑک بند ہونے سے سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں

513

بالاکوٹ: وادی کاغان میں بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ ناران دو مقامات پر بند ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ ناران بیسر کے دو مقامات پر بند ہوگئی۔ شاہراہ ناران کو کھولنے کے لیے این اے ایچ کی مشینری نے کام شروع کردیا ہے۔

سڑک دو مقامات پر بند ہونے سے سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔