وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر

340

اسلام آباد(آن لائن)نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ خورد برد سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے کی، فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں نہیں تو وارنٹ جاری کرنے پڑیں گے ۔نیب پراسیکوٹر وسیم جاوید اور وکیل صفائی عدالت کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے آغاز پر ریفرنس میں شریک ملزمان کی حاضری لگائی گئی ،وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں شریک 2ملزمان کورونا کے باعث پیش نہیں ہو سکے، استثنا کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کےلیے 6 سمتبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملتوی کر دی۔