امریکی ایلچی کا دورئہ سعودی عرب یمن میں جنگ بندی پر بات چیت

174
ریاض: سعودی سفیر محمد بن سعید الجابر امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لنڈر کنگ سے ملاقات کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹم لنڈرکنگ سعودی عرب پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے سعودی سفیر محمد بن سعید الجابر سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے یمن میں جاری جنگ اور صوبہ مآرب میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جارحانہ کارروائی کے سنگین مضمرات کے بارے میں بات چیت کی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے فروری میں ٹم لنڈرکنگ کو یمن کے لیے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کیا تھا۔اس کے بعد سے ان کا خطے کا یہ آٹھواں دورہ ہے۔