سینیٹررضا ربانی کے سیکرٹری کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا

161

اسلام آباد( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نوٹس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کے سیکرٹری کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی پولیس کو مغوی کی فوری بازیابی کی ہدایات جاری کی تھیں۔بعدازاں آئی جی اسلام آباد نے صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور رضا ربانی کے سیکرٹری کے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کی۔