صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم پر ایف بی آر کی اپیل مسترد کردی

522

اسلام آباد ( آن لائن )صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر ایف بی آر کی اپنے خلاف فیصلے پر اپیل مسترد کردی۔صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا کا ایمنسٹی ا سکیم کے بارے میں فیصلہ برقرار رکھا ، صدر پاکستان نے اثاثہ جات ڈیکلریشن کیس میں ایف ٹی او کے فیصلے کے مطابق حل کرنے کی ہدایات کر دی ۔ صدر نے ایف بی آر کی ہزاروں ٹیکس گذاروں کی ایمنسٹی سکیم کے فیصلے کے خلاف اپیل نمٹا دی ہزاروں ٹیکس دہندگان نے 2020ءمیں اربوں روپے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت جمع کروائے تھے ٹیکس گزارایف بی آر کے الیکٹرانک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ڈیکلریشن جمع نہ کراسکے تھے ۔ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس دہندگان کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر صدر پاکستان نے اظہار تشویش کےا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکس دہندگان نے دو سال قبل اثاثہ جات ڈیکلریشن کیس میں اربوں روپے ٹیکس جمع کرایا ایمنسٹی سکیم سے 12ہزار ٹیکس گزروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کا ملے گا ۔