تیونس : صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ الجزیرہ کے دفتر پر چھاپا

217

تیونس سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں اسلام پسند جماعت کے وزیراعظم کی برطرفی کے بعد مظاہروںکی کوریج کرنے والے صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی عمارت پر پولیس نے دھاوا بول کر عملے کو دھمکیاں دیں اور سامان ضبط کرلیا۔ الجزیرہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے پاس سرچ وارنٹ بھی موجود نہیں تھا۔