امارات اورانٹرپول کے اشتراک سے  انسانی اسمگلروں کے خلاف آپریشن

227

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپول) کے تحت انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سے پہلے آپریشن میں 47ممالک شریک تھے۔ اماراتی حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی بیرون ملک منتقلی اور انسانی اسمگلنگ کا دھندا کرنے والے اسمگلروں اور تنظیموں کے خلاف مشترکہ بین الاقوامی کارروائی رواں ماہ کے اوائل میں شروع کی گئی تھی اور اس دوران اب تک دنیا بھر میں 286 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔