فرانس: کیوبا کے سفارت خانے  پرپیٹرول بم سے حملہ

305
پیرس: فرانس میں کیوبا کے سفارت خانے پر پیٹرول بم حملے کے بعد عمارت کی مرمت کی جارہی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں نامعلوم افراد نے کیوبا کے سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ کردیا۔ رات گئے کیے گئے حملے میں سفارت خانے کی عمارت پر 3پٹرول بم پھینکے گئے۔ ان بموں میں سے دو عمارت پر جا لگے جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔ کیوبا کی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ فرانسیسی مظاہرین نے سفارت خانے کی عمارت پر حملہ کیا۔ واضح رہے کہ فرانس میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔