تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

326

بریج ٹاون: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں حریف ٹیم کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 45ویں اوور پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز کا آسان ہدف دیا۔

ویسٹ ایڈیز کے ایون لیوئس نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آخر تک پچ پر موجود رہے۔ ڈیرن براوو نے 36 بالز پر 18 رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 31 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ میتھیو ویڈ 51 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔