فرانس: کورونا پالیسی پر عوام کے حکومت کے خلاف مظاہرے

83

پیرس (آئی این پی ) فرانس میں ایک بار پھر کورونا پالیسی پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے، ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کیے اور کورونا پالیسی کی مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ کورونا کی بندشوں اور پابندیوں کے باوجود ہونے والے اس مظاہرے میں شرکت کرنے والے عوام کو منتشر کرنے کیلیے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے اور پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ڈیلٹا کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے حکومت فرانس نے آج سے نئی پابندیاں عاید کرتے ہوئے ریسکیو ملازمین اور صحت عامہ سے کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلیے ویکسی نیشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے عوامی مقامات پر صحت سے متعلق سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ فرانس میں کورونا سے ایک لاکھ 11 ہزار 591 افراد ہلاک اور 95 لاکھ 53 ہزار 71 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔