بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا،موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

151

سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ وادی میں حالیہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے جس کے بعد گزشتہ3 روز کے دوران قابض افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی‘علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی فوج نے مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا‘ آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری تھا۔