ترکی کے قریب کشتی غرقاب 45 تارکین وطن کو بچا لیا گیا

176
یونان: بچائے گئے تارکین وطن کو کمانڈوز کی حفاظت میں مجرموں کی طرح بندرگاہ پر اتارا جارہا ہے

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرۂ روم کے جزیرہ کریٹ کے جنوب مشرقی سمندر میں شامی اور عراقی مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی۔ جزیرہ کریٹ کے قریب یہ حادثہ ترکی کی سمندری حدود میں پیش آیا۔ کشتی پر 45 مہاجرین سوار تھے، جنہیں بچا لیا گیا۔ یہ تارکین وطن اٹلی جانے کی کوشش کے دوران ایندھن ختم ہونے اور طوفان کی زد میں آنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئے۔