سندھ حکومت کی ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کرنے کی سفارش

318

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس بارے میں این سی او سی اور پی ٹی اے حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے تمام لوگوں کو پیغام بھیجے کہ وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی اے ایک ہفتے کے دوران ویکسیی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم  بلاک کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں ویکسین نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے روک دی جائیں گی۔