حج ضوابط کی خلاف ورزی پر147 افراد زیر حراست

197

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے دوران حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 147 افراد کو گرفتا رکرلیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مناسک حج میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اس سال 60 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ 2019 ء میں 25 لاکھ افراد نے حج کیا تھا۔ رواں سال حج کے لیے اندرون مملکت سے 5لاکھ 58 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان طلال شہلوب نے بتایا کہ حج مقامات پر دراندازی کو روکنے کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے گرد سیکورٹی کا حصار سخت کر دیا گیا ہے۔