قبرص سے متعلق مذاکرات فریقین کے درمیان ہی ہوں گے‘ ترکی

86

 

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قضیہ قبرص سے متعلق مذاکرات میں فریقین کے سوا کسی اور کو شریک ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صدر اردوان نے کہا کہ قبرصی تُرک نصف صدی سے جزیرے میں مساوات اور انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شمالی قبرص کے دورے کے دوران صدر ایرسین تاتار سے ملاقات کریں گے اور مشرقی بحیرہ روم میں اپنے قومی مقاصد اور پیش رفت سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انقرہ حکومت اور ترک عوام قبرصی ترکوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا مذاکراتی عمل شروع ہوا تو اس میں تنازع کے فریقین ہی حصہ لیں گے۔ صدر اردوان نے کہا کہ آذربائیجان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے معاملے پر مذاکرات ہونے چاہییں۔