پاکستان، چین داسو ڈیم کی تکمیل کیلیے پرعزم ہیں‘ دفتر خارجہ

420

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور دوسرے منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کی تعمیراتی کمپنی نے اپنے پچھلے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور پاکستانی ورکرز کو نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے،ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ داسو پر کام کرنے والوں کی حفاظت اور تعمیر کے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور چین کے حکام قریبی رابطے میں ہیں‘ داسو پروجیکٹ پر کام جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا۔