افغان حکومت کاسفارتی عملہ واپس بلائے جانے پر پاکستان کا ردعمل

526

اسلام آباد: افغان حکومت کے سفارتی عملہ واپس بلائے جانے پر پاکستان نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ افسوسنا  ک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہورہی ہیں،افغان سفیر، ان کے خاندان اور سفارتی عملے کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی،سیکریٹری خارجہ نے آج افغان سفیر سے ملاقات بھی کی تھی،جس میں افغان سفیر کو معاملے پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی،پاکستان افغان حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی امید کرتا ہے۔