بھارت: ممبئی میں طوفافی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک

325

نئی دلی: بھارتی شہیر ممبئی میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔  

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شہر ممبئی میں طوفابی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر زد میں آکر تباہ ہوگئے جب کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اب تک 25 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں، کئی شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

Rescue workers remove debris as they search for survivors after a residential house collapsed due to landslide caused by heavy rainfall in Mumbai, India, July 18, 2021. REUTERS/Niharika Kulkarni