دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیریز برابر کر دی

239

لیڈز: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45رنز سے ہرادیا، پاکستانی کپتان بابر اعظم 22اور وسیم 20رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم کے صہیب مقصود 15رنز اور محمد حفیظ نے 10رنز بنائے،فخرزمان 8، شاہین شاہ آفریدی 2اور اعظم خان ایک ہی رن بناسکے۔

انگلینڈنے پاکستان کو جیتنے کے لیے 201رنز کا ہدف دیا تھا ، کپتان جوز بٹلر 50رنز بناکر نمایاں رہے،لیام لیونگسٹن 38اور معین علی 36رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے، کرس جارڈن 14، جونی بیئر اسٹو13اور جیسن روئےنے10رنزبنائے اورٹام کرنے 9رن،عادل رشید 2ڈاؤڈ ملان ایک رن  ہی بناسکے، محمد حسنین نے 3کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیاتھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناتھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے،پچھلے میچ کا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 3تبدیلیاں کی ہیں، اوئن مورگن انجری انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔