خلاء کا پہلا لگژری ہوٹل

513

ایک ایسا ہوٹل جہاں آپ ایک دن میں 16 بار سورج طلوع و غروب ہونے کا نظارہ کرسکیں گے، خلا میں بنانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

خلاء میں پہلے لگژری ہوٹل کی تیاری 2026 میں شروع ہوگی اور عوام کیلئے 2027 تک اس ہوٹل کو کھول دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کا پہلا لگژری خلائی ہوٹل ’اُو رَو را اسٹیشن‘ زمین کی سطح سے 200 میل اوپر مدار پر موجود ہوگا۔ اس ہوٹل میں جدید سہولیات سے لیس دو سویٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ خلائی ہوٹل امریکی ٹیکنالوجی ’اوریو اسپین‘ کی معاونت سے تیار کیا جا رہا ہے جو 2027ء میں مکمل ہو جائے گا۔

دو ہفتوں پر مشتمل خلائی ٹور اور ہوٹل میں قیام کے اخراجات 10 ملین ڈالر کے برابر ہیں جو کہ ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں جس پر اوریون اسپین کے مالک کا کہنا تھا کہ خلاء میں جانے سے قبل 24 مہینوں پر مشتمل ٹریننگ دی جاتی تھی جسے مختصر کر کے تین مہینے پر محیط کردیا گیا ہے جس کے لیے ایک ماہر خلاء نورد کی خدمات حاصل کی جائیں گی اس لیے اخراجات یہاں تک پہنچے تاہم اب بھی یہ سب سے کم اخراجات ہیں۔