بیروت: مظاہرین کا وزیر داخلہ کی رہایش گاہ پر دھاوا‘ کئی شہری زخمی

253
بیروت: انصاف کے متلاشی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں گزشتہ برس بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی یاد میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وزیر داخلہ کی رہایش گاہ پر حملہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے وزیر داخلہ محمد فہمی کے گھر پر ہلہ بولنے والے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی،جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔محمد فہمی نے بندرگاہ دھماکے کی تحقیقات میں فوج کو شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔