جنوبی افریقا میں فسادات ہلاکتیں 30 تک پہنچ گئیں

156
جنوبی افریقا: لوٹے گئے شاپنگ مال کے باہر فوجی اہل کار ٹوٹے ہوئے اے ٹی ایم دیکھ رہے ہیں‘ مظاہرین سامان اٹھائے فرار ہو رہے ہیں

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ اور صوبے کوازولو نتال میں فسادات کے نتیجے میں ہلاکتیں 30 تک پہنچ گئیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما کو 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی،جس کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ احتجاج کے دوران کئی مقامات پر آتش زدگی اور لوٹ مار کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ بدامنی کے دوران جیکب زوما کے آبائی صوبے کے شہر پیٹرمرزبرگ میں کئی عمارتوں کو آگ لگادی گئی۔