سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، حج 19 جولائی کو ہوگا

409

ریاض: سعودی عرب میں ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 11جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نےاعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی چاند کی کوئی شہادت موصول ہوئی ہے، جس کے بعد یکم ذی الحج 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں عید الا ضحٰی 20 جولائی کو ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال  کا فیصلہ کرنے کیلیے کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔