انڈونیشیا: کورونا کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ

298
جکارتا: کورونا وائرس کی تشویش ناک صورت حال میں گھروں پر جراثیم کش مواد چھڑکا جارہا ہے‘ لاک ڈاؤن کے باعث پارک کو سیل کردیا گیا ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ انڈونیشیا ان دنوں کورونا وبا کی سخت لپیٹ میں ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے سبب ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ،جب کہ اسی دوران اس وائرس سے نئے متاثرین کی تعداد 34ہزار379 ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا کے طبی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 50 ہزار ہے جب کہ اب تک 62 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔