اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرپروفیسرمحمد ابراہیم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا اکاﺅنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسرمحمد ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ا کاﺅنٹ میں افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اپنے خیا لات کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”دعا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر فتح مکہ کی یاد تازہ کر دیں،عفو و درگزر سے کام لیں اور پوری افغان ملت کو ساتھ لے کر افغانستان میں امن قائم کرکے تعمیر نو کا کام شروع کر دیں“۔
پروفیسرمحمد ابراہیم کی اس دعا کو فیس بک حکام نے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کااکاﺅنٹ بلاک کر دیا۔