عالمی امن اور ترقی کے لیے چین کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم

254
وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین پوری دنیا کیلیے مثال ہے، سی پیک منصوبہ علاقائی روابط بڑھانے کا سبب بنے گا۔

وزیر اعظم نے کمیونسٹ پارٹی چائنا ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان چین کی کوششوں کی حمایت کرتاہے،یقین ہے کہ 2021کا سال پاک چین دوستی کو نیاجذبہ بخشے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانیت کیلئےمشترکہ مستقبل جیسےباوقارمقصدکیلئےمل کربڑھناہوگا،احساس پروگرام خطےمیں سماجی تحفظ کےپروگراموں میں سےایک ہے، شعبہ صحت میں اصلاحات سےمتعلق یونیورسل ہیلتھ کوریج کوترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نےترجیحات کوعلاقائی سیاست سےعلاقائی اقتصادیات میں بدلا،پاکستان اورچین آئرن برادرہیں،غریب خاندانوں کوصحت کامفت بیمہ فراہم کرناچاہتےہیں،تحریک انصاف کی حکومت ملکی ترقی کے لیے اسی ویژن پر عمل پیرا ہے۔