چھوٹے تاجروں کیساتھ ناانصافی ختم کی جائے‘ مرکزی تنظیم تاجران

164

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی شق 203Aکو فی الفور ختم کیا جائے جو چھوٹے تاجروں کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔ 3 سال میں عمران خان نے چھوٹے تاجروں کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، وہ پورے نہیں کیے گئے جب کہ گھریلو پراپرٹی ٹیکس کو حکومت معاف کرے اور کمرشل ٹیکس میں بھی کمی کی جائے۔ تاجر برادری عملی اقدامات کے ذریعے عوام اور تاجروں کے لیے حکومت سے بڑے ریلیف کا مطالبہ کرتی ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ ایف بی آر کی
شق203Aکو فوری ختم کروائیں اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنما خواجہ شاہد رزاق سکا، چودھری محمود عالم جٹ، عباس حیدر شیخ، مرزا شفیق احمد اور حافظ محمد امجد بھی موجود تھے۔ صدر محمد کاشف چودھری نے کہا کہ چھوٹے تاجروں پرسیلز ٹیکس کی مشکل ڈاکومینٹیشن کو ختم کیا جائے۔ بجلی پٹرول مہنگا ہو گا تو صنعت کا پہیہ بھی نہیں چلے گا۔