کشمیر پریمئیر لیگ کی ڈرافٹنگ کے بعد اسکوارڈز مکمل

323

 

اسلام آباد( رپورٹ: سید وزیر علی قادری ) کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ ، ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی،انٹرنیشنل اسٹارز بھی لیگ کا حصہ بن گئے،شاہد آفریدی راولاکوٹ ہاکس ،شعیب ملک میرپور رائلز،عماد وسیم اوورسیز وارئیرز ،شاداب خان باغ اسٹالینز،فخر زمان کوٹلی لائنز اور محمد حفیظ مظفر آباد ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران اوورسیز کیٹیگری میں ہرشل گبز اوورسیز وارئیرز،فل مسٹرڈ باغ اسٹالینز،میٹ پرائیر راولاکوٹ ہاکس،اویس شاہ میرپور رائلز جبکہ تلکارتنے دلشان مظفر آباد ٹائیگرز کا حصہ بن گئے،مونٹی پنیسر کو کوٹلی لائنز نے پک کر لیا.پلاٹینیم کٹیگری میں شان مسعود باغ سٹیلینز، کامران اکمل کوٹلی لائنز، سہیل تنویر مظفرآباد ٹئیگرز کا حصہ بن گئے ، شرجیل خان کو میرپور رائلز، حیدر علی کو اور سیز وارئیرز جبکہ محمد حسنین کو راولاکوٹ ہاکس نے پک کر لیا.ڈائیمنڈ کٹیگری میں صہیب مقصود مظفرآباد ٹائیگرز، آصف علی کوٹلی لائنز اور افتخار احمد کو باغ سٹیلینس نے پک کیا جبکہ خوشدل شاہ میرپور، حسین طلعت راولاکوٹ ہاکس اور اعظم خان کو اور سیز واریرز کا حصہ بنے ، ڈائیمنڈ کٹیگری دوسرے رائونڈ میں احمد شہزاد راولاکوٹ ہاکس، محمد عرفان میرپور رائلز اور عثمان قادر کو کوٹلی لائنز نے پک کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر مظفرآباد ٹائیگرز، سہیل خان اورسیز واریرز اورعمید آصف باغ سٹیلینز کا حصہ بن گئے۔گولڈ کٹیگری کی پہلی پک میں میرپور رائلز نے کشمیری کھلاڑی سلمان ارشاد کو پک کیا۔ کشمیری کھلاڑی روہیل نذیر بھی کے پی ایل کا حصہ بن گئے ۔ کشمیر پریمیئر لیگ ایمرجنگ کیٹیگری میں لوکل کشمیری ٹیلنٹ کو منتخب کیا گیا جس کے مطابق ہر ٹیم نے 5،5 کھلاڑی اسکواڈ میں منتخب کیے،ہر ٹیم اپنی الیون میں بھی 2 لوکل کھلاڑیوں کو شامل کرے گی۔کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ تقریب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وسیم اکرم، شاہد آفریدی نے شرکت کی.انضمام الحق، سعید اجمل، عبدالرزاق، عمر گل اور عبدالرحمان بھی تقریب میں موجود تھے۔صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک، سی ای او چوہدری شہزاد نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی.چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ ایک کامیاب لیگ ہو گی پوری پاکستانی قوم کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ کھڑی ہے.اس لیگ سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج جائے گا.اس لیگ کا مقصد دنیا کو کشمیر کاز کی اہمیت سے آشنا کرانا ہے.دنیا دیکھے گی کے پاکستان کس طرح کشمیر میں کرکٹ کروا رہا۔آج کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کے پی ایل کی کامیابی کی بنیاد ہے۔صدر کشمیر پریمیئر لیگ نے ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب میں کہا کہ10 سال کشمیر کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں.2005 کے زلزلے کے بعد کشمیر میں کام کرنے کا موقع ملا. اب کشمیری بچوں کے لیے لیگ لے کر آئیں ہیں. انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نوجون ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آئے. عارف ملک نے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا بھرپور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔