قومی انڈر23فٹبال، بلوچستان اورمارخورز کا میچ برابر

247

ایبٹ آباد( سید وزیر علی قادری ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ میں بلوچستان بازیگر اور گلگت مارخورز کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ گزشتہ روز کنچ فٹ بال ہائوس گرائونڈ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہے۔سندھ قلندرز اور کشمیر کنگز کی ٹیموں کے درمیاں بھی میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ وقفے تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا۔ کھیل کے 71 ویں منٹ میں کشمیر کنگز کی جانب سے سلمان ظفر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل سندھ قلندرز کے زید احمد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ-اے؛ سندھ قلندرز ، کے پی کے فالکن اور کشمیر کنگز؛گروپ بی بلوچستان بازیگر ، پنجاب واریئرز اور گلگت مارخورز ؛ گروپ سی کے پی کے ہزارہ اسٹارز ، بلوچستان زوراور اور خیبر ایگلز؛ گروپ-ڈی شان پنجاب ، سندھ سینٹس اور اسلام آباد ٹائیگرز کخ ٹیمیں شامل ہیں۔