بینکاک: فیکٹری میں ہول ناک دھماکا شہر لرز اٹھا‘ ایک شخص ہلاک‘ 33 زخمی

167
بینکاک: ہول ناک دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگی ہوئی ہے‘ فائر بریگیڈ قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

بینکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مضافات میں واقع فوم اور پلاسٹک مصنوعات بنانے والی ایک فیکٹری میں انتہائی زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ اس دھماکے سے بینکاک کے بین الاقوامی ائرپورٹ کے ٹرمینل کی عمارت بھی لرز اٹھی۔ دھماکے کے بعد اس علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوئے۔