بحر اوقیانوس میں طوفان‘ کیوبا میں لاکھوں افراد کی نقل مکانی

193
کیوبا: طوفان ایلسا کے باعث ساحلی علاقے سے شہری نقل مکانی کررہے ہیں

ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) بحر اوقیانوس میں پیدا ہونے والا ایلسا طوفان جزائر کیریبین کے بعد کیوبا کے ساحلوں تک پہنچ گیا۔حکومت کیوبا نے واضح کیا ہے کہ یہ طوفان پیر کو علی الصبح جنوبی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے اور علاقے میں شدید بارش کا امکان ہے۔ حکومت نے متوقع سیلاب کے باعث رہایشی مقامات سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے اس طوفان نے کیریبین میں جزائر انتیل ، ہیٹی اور ڈومینک ریپبلک کے علاقوں کو متاثر کیا ہے۔کیوبا کے بعد اس طوفان کے امریکا کے جنوبی ساحلوں کی جانب بڑھنے کی توقع ہے۔