اٹلی میں انسدادِ مافیا مہم 80 سے زائد افراد گرفتار

397

 

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں سسلی مافیا ’’کوسا نوسٹرا‘‘ کے خلاف جاری وسیع کارروائی میں اب تک 63 افراد کو گرفتار اور 18 کو نظربند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔اطالوی انسداد مافیا تحقیقاتی ادارے نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے دوران کوسا نوسٹرا سے وابستہ 5 مافیا گروہوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے ، جن میں جزیرہ سسلی کے دارالحکومت پالرمو میں منشیات کی تیاری اور فروخت شامل ہے۔ خیال رہے کہ اٹلی خاص طور پر اس کے ساحلی علاقوں کو مختلف سرگرمیوں میں ملوث مافیاؤں کا بین الاقوامی گڑھ سمجھا جاتا ہے۔