لندن: جرمن چانسلر کا آخری غیر ملکی دورہ‘ برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

274
لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل برمنگھم شائر میں مذاکرات کے دوران خوش گوار موڈ میں ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 16 برس پر محیط مدت اقتدار کے خاتمے سے قبل مرکل کا یہ آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔ وہ اس دورے کے دوران برطانوی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے علاوہ کورونا کی عالمی وبا پر بات چیت کریں گی۔ اس سے قبل برلن حکومت برطانیہ میں کوورنا کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔