حج کی مناسبت سے غلاف کعبہ بلند ، حکمت عملی جاری

294
مکہ مکرمہ: حج کی مناسبت سے بیت اللہ کا غلاف اونچا کیا جارہا ہے‘ حرمین شرفین انتظامی ادارے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن سدیس بھی سعادت حاصل کررہے ہیں

مکہ المکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے حج کی حتمی تیاریاں شروع کر دی ہیں اورغلاف کعبہ کو3 میٹراوپراٹھا دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمن سدیس کی زیرنگرانی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے 3 میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے، جوحج کی تیاریوں کا آغازمیں سے ایک عمل ہے۔ اس عمل کے لیے 50 سے زائد ماہرین پرمبنی خصوصی ٹیمیں ہیں، جب کہ ایک خصوصی سیڑھی بھی ہے جو صرف اس کام کے لے مختص ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا ہے، وہاں 2میٹرچوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ حج کے بعد غلاف کعبہ کوواپس نیچے کردیا جائے گا۔ دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رواں سال حج کے لیے حکمت عملی جاری کردی ہے۔ شیخ عبدالرحمن سدیس نے کہا ہے کہ وقوفِ عرفہ کے خطبے کا ترجمہ 10 زبانوں میں دیا جائے گا، جب کہ رواں برس سال 10ہزار کارکنان عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔ شیخ عبدالرحمن سدیس نے کہا کہ حکمت عملی سال بھر تیار کی جاتی رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے منسلک تمام سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حج موسم میں مہمانان حرم کی سہولت کی خاطر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے خطبات اور یوم عرفہ کے خطبے سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد سو ملین تک پہنچ چکی ہے۔ سدیس نے پریس کانفرنس میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی خواہش اور کوشش ہے کہ ضیوف الرحمن کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔