بحرین نے اسرائیل کیلئے سفیر مقرر کردیا

312

بحرین نے اسرائیل کیلئے اپنا پہلا سفیر مقرر کردیا ہے۔

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی ( بی این اے ) کے مطابق بحرین نے باضابطہ طور پر اسرائیل کیلئے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔

اسرائیل میں بحرین کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے خالد یوسف الجلحمہ کو بحرین کے بادشاہ حماد بن العیسیٰ نے اس منصب پر مبارکباد پیش کی۔

بادشاہ نے خالد یوسف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا انہیں سلامت رکھے ،  بحرین کے امن پیغام و رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے اقدار کو فروغ دینے میں خدا خالد یوسف کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔

الجلحمہ کی تقرری برائے بحرینی سفیر پر اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنازی دستخط کرچکے ہیں اور کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں “ایک اور اہم پیشرفت” ہے۔