گیس بحران پر کراچی کے صنعتکار پھٹ پڑے

378

کراچی: گیس بحران پر کراچی کے صنعتکار سمیت شہری بھی حکومت پر برس پڑے، گیس بحران کو حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  صنعتکاروں کے تاجر رہنما زبیر موتی والاکا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت  عید کی چھٹیوں میں کیوں نہیں کی گئی، کراچی کی گیس آر ایل این جی کے نام پر بیچی جارہی ہے جو سراسر فراڈ ہے،حکومت بتائے کہ کراچی کی صنعتوں کو سنجیدگی سے چلانا چاہتی ہے یا نہیں۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ گیس کا بحران کراچی کو بند کرنے کی سازش ہے،صنعتکاردوسرے ملک انڈسٹری شفٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں، گیس کے بحران کی وجہ سے لوکل ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی بندہوگئیں ہیں۔

کاٹی کے صدرسلیم الزماں کا کہنا تھا کہ کراچی کی 211ایم ایم سی ایف ڈی گیس          پنجاب کو دی جارہی ہے،کراچی کے صنعتکاروں کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے،ایس ایس جی سی تیزی سے تباہی کی طرف جارہی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں ، حکومت نے گیس بحران پیدا کرکے پبلک ٹرانسپورٹ کم کروادی ہے، جس کی وجہ سے رکشے والے بھی منہ مانگے پیسے مانگتے ہیں۔

شہریوں نے کہاکہ  گیس بحران کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی صورت میں بسیں بھی کئی کئی گھنٹوں بعد بھری وی آتیں ہیں، جس پر چڑھنا بھی محال ہوتاہے، حکومت گیس کا بحران ختم کرکےفوری  بحال کرنے کے اقدامات کرے۔