کشمیر پریمیئرلیگ، کوٹلی لائنز نے عبدالرزاق کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

291

کراچی (سید وزیر علی قادری) فرنچائز کوٹلی لائنز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر عبدلرزاق کو ہیڈکوچ مقرر کردیا ، عبدالرزاق کو 3 سال کے لیے کوٹلی لائنز کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے پاکستان کی جانب سے 256 ون ڈے انٹرنیشنل۔ 46 ٹیسٹ میچز اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے عبدالرزاق پاکستانی کرکٹ فینز کے ہر دلعزیز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ آل راؤنڈر ہیں پیغام میں عبدالرزاق نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں کوٹلی لائنز کے ساتھ منسلک ہونا باعث اعزاز ہے۔ کوٹلی لائنز کے زریعے جہاں اپنا تجربہ کرکٹرز کو منقتل کروں گا وہیں آزاد کشمیر اور خصوصا کوٹلی سے نیا کرکٹ ٹیلنٹ تلاش کروں گا۔اس موقع پر کوٹلی لائنزکے مالک ناصر یوسف، خالدضیا اور فیصل ندیم مرزا , مرزا اعجاز بیگ نے کہا کہ وہ عبدالرزاق اور کوٹلی لائنز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔