سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار زیادہ فالوورز کی ضمانت

440

آن لائن غصے کا اظہار کرنے سے آپ کو سوشل میڈیا پر زیادہ فالووَرز اور لائیک مل سکتے ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کے حالیہ مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ اگر  ایک شخص  اپوزیشن کے کسی سیاستدان پر آن لائن طعنہ زنی یا شدید تنقید کرے گا اُس کی پوسٹ کہیں زیادہ وائرل ہوگی بنسبت اُس کے جو اُس کی حمایت میں کچھ پوسٹ کرے گا۔

میڈیا کے حوالے سے ایک معروف قول ہے کہ “اگر خون بہتا ہے تو ہی تماشہ بنتا ہے۔ انٹرنیٹ نے اس خیال کو جمہوری شکل دے دی ہے اس کی مثال یہ ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے کسی نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو اپنے مفاد کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا۔ ٹرمپ نے اس کے ذریعے مشتعل تقاریر کیں، لوگوں میں منفی جذبات کو ابھارا اور ملک بھر میں ایک بدامنی کی فضا قائم ہوئی۔

کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں امریکا کے  اہم ذرائع ابلاغ اور سیاسی شخصیات کے 20 لاکھ 70 ہزار ٹویٹس اور فیس بک پوسٹوں کا تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ صارفین نے گذشتہ پانچ سالوں میں کس طرح  آن لائن پیغام رسانی کی۔

صارفین کی منفی پوسٹوں نےحیرت انگیز طور پر  سب سے زیادہ توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اُن پر کمنٹس آنے کے امکانات باقی پوسٹوں کے مقابلے میں دگنے تھے۔