پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

266

اسلام آباد: پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن  نے  ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کا ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کا کہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹ 3سے 2فیصد کیا جائے،ود ہولڈنگ ٹیکس 3.5سے 2.5فیصد کیاجائے ۔

جبکہ دوسری جانب حکومت نے آئل ٹینکرز کو مذاکرات کی دعوت دے دی،پیٹرولیم ڈویژن نے ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کے لیے بلالیا ہے، وزیر توانائی ایسوسی ایشن کے وفد سے کل ملاقات کرینگے،ملاقات میں ایف بی آر کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔