انتہائی متفرق قد والے جوڑے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز

373

ایک برطانوی شخص اور اس کی اہلیہ جو اس سے تقریباً 2 فٹ لمبی ہے ، نے دنیا میں سب سے زیادہ فرق رکھنے والا جوڑے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

جیمز اور اُن کی اہلیہ کلوئی لوسٹڈ نے 2016 میں شادی کی تھی۔ جیمز کا قد 3 فٹ 7 انچ ہے اور اُن کی اہلیہ کلوئی کا قد 5 فٹ 5 انچ ہے۔

33 سالہ جیمز ایک اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان ہیں وہ 2012 میں دوستوں کے توسط سے مستقبل میں ہونے والی اپنی 27 سال اہلیہ کلوئی سے ملے تھے۔ کلوئی اسکول میں ایک ٹیچر تھیں۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہماری محبت نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ آپ کتاب کی ظاہری شکل کو دیکھ کر کتاب کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتے۔ جب کسی سے سچا پیار کیا جاتا ہے تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہ کون ہے اور ظاہر میں کیسا ہے۔

بلکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ہمارے اختیار میں بھی ہے کہ ہم انتخاب کرسکیں کہ کس سے پیا کریں!۔