علاقائی تنازعات کے حل کیلیے بامقصدعالمی حمایت ضروری ہے، آرمی چیف

177

برلن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ ‏علاقائی تنازعات کے حل کیلیے بامقصدعالمی حمایت ضروری ہے، پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے جرمنی کےدورے پر جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور جرمن وزیرخارجہ سےملاقات بھی کی ، اس موقع پر جرمنی کےنمائندہ خصوصی پاکستان وافغانستان بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے  ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعاوَن کے فروغ کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جرمن وزیرخارجہ نے باہمی دلچسپی کےاموراورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔