پنجاب میں نومبر تک ڈینگی پھیلنے کا خدشہ‘ ادار ے الرٹ

168

ڈیرہ غازی خان (صباح نیوز) پنجاب میں آئندہ ماہ سے نومبر تک ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے تحت حکومت پنجاب نے اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کو روزانہ 30 انسداد ڈینگی سرگرمیاں رجسٹرڈ کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاط ضروری ہے۔ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر سرگرمی کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ بوگس سرگرمی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس اب ماہانہ کے بجائے ہر ہفتہ ہوگا۔