روٹی سستی کرنے کیلیے فلور ملز پر موجودہ ٹیکس بھی ختم کیے جائیں ،میاں زاہد حسین

227

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے فوڈ سیکورٹی اور غذائیت کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اس لیے فلور ملز پر نئے بجٹ میں اضافی ٹیکس لگانے کے بجائے موجودہ ٹیکس بھی ختم کیے جائیں تاکہ روٹی سستی ہو سکے۔ بجٹ میں فلور ملز کے ٹرن اوور پر چار سو فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ چوکر پر سیلز ٹیکس 17فیصد کر دیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں تشویش پھیلی ہوئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں 1700 فلور ملز ہیں جن پر ٹرن اوور اور سیلز ٹیکس لگانے سے آٹے کی قیمت میں کم از کم پانچ روپے فی کلو اضافہ کا تخمینہ تھا مگر ٹیکس لاگو ہونے سے پہلے ہی گندم مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گئی ہے اور ملک بھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بیس سے تیس روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے جو انتظامی کمزوری کا ثبوت ہے۔