معاشی ترقی کی رپورٹ مخالفین پر بجلی بن کر گری، ہمایوں اختر

109

اہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جس میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 برس کی بلند ترین سطح پر ہیں ،پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت تیل کی قیمت سب سے کم ہے ،یورپی یونین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدر آمد کے لیے
پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشرفت اور تمام بقیہ اہداف کے حصول کے لیے اقدامات جاری رکھنے بارے عزم کو سراہا ہے۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے حوالے سے مثبت اطلاعات حزب اختلاف پر بجلی بن کر گرتی ہیں۔ عوام اب حقائق سے آگاہ ہو رہے ہیںاس لئے وہ منفی پراپیگنڈے کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے جس کی وجہ سے حزب اختلاف کے رہنماﺅں کا اضطراب اور بے چینی بڑھ رہی ہے ۔
ہمایوں اختر