جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر داخلی اور عالمی مسائل کے خلاف مشترکہ لائحہ بنانے پر متفق

192
برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں پریس کانفرنس کررہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کورونا کی وبا کے علاوہ ترکی اور روس کے معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے یہ اعلان صدر ماکروں کے دورۂ برلن کے موقع پر سامنے آیا۔ صدر ماکروں کا یہ دورہ اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کہ آیندہ ہفتے یورپی یونین کا سربراہ اجلاس منعقد ہوگا۔ رواں برس یہ پہلا موقع تھا کہ ایک غیرملکی رہنما جرمنی پہنچا۔ ملاقات میں چانسلر مرکل نے روس کو ایک اہم چیلنج قرار دیا۔